مشرف نے مجھے وزیر اعظم بننے کی پیش کش کی تھی : اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سابق صدر مشرف نے مجھے اپنے دور حکومت میں وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی تھی۔

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی تاریخ میں زمانہ طالبعلمی میں سیاست میں قدم رکھا اور مجھے سیاست میں کم عمر ترین سیاسی قیدی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی اہم مقدموں سے پیچھے ہٹنے کے عوض کروڑوں روپے کی پیش کش کی گئی لیکن میں نے قومی مفاد میں یہ پیشکش ٹھکرا دی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی کا کارکن ہوں اور میں عہدوں یا دولت کےلئے پارٹی اور ملک سے غداری نہیں کر سکتا۔