ملکی بقا کیلئے اپوزیشن کے تعاون کی قدر کرتے ہیں : راجہ ظفر الحق

 Raja Zafar-ul-Haq

Raja Zafar-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں اپنا پارلیمانی کردار بخوبی نبھایا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ان حالات میں وہ کردار ادا کیا جس نے ایوان کو تاریخ میں پہلی بار اکائی بنا دیا جس کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ملکی بقا کیلئے تعاون کے اس سفر کو جاری رکھا جائے۔