مشرف غداری کیس کی سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت

Supreme Court

Supreme Court

سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کامقدمہ چلانے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت آج پھر ہوگی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

درخواست گزاروں اور پرویز مشرف کے دو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج سابق صدر کے تیسرے وکیل احمد رضا قصوری دلائل کا آغاز کریں گے۔ پرویز مشرف کے وکلا نے عدالتی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے لارجر یا فل بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔