مشرف کے کل عدالت میں آنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں، قصوری

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے کل عدالت میں آنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہحکمت سے کام نہ لیا گیا تومحاذ آرائی کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے، کسی بھی قسم کی محاذ آرائی جمہوریت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کل عدالت میں آنے کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔