مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

Mushtaq Ahmed

Mushtaq Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انگلش ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے سابق اسپنر نے گذشتہ روز چیئرمین نجم سیٹھی سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کرکے گراس روٹ سطح پر کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے منصوبے سے آگاہ کیا۔

بعدازاں مشتاق احمد نے کہا کہ چیئرمین بورڈ کے ساتھ بڑی حوصلہ افزا گفتگو ہوئی، قومی ٹیم کے بجائے پاکستان کے اُبھرتے ہوئے بولرز کو تربیت دینا چاہتا ہوں، خواہش ہے کہ انڈر 16 اور 19 کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے بھی بات چیت جاری ہے تاہم اگر پی سی بی کے ساتھ معاملات طے پاگئے تو اپنے ملک کیلیے کام کرنے کو ترجیح دوں گا۔ یاد رہے کہ مشتاق نے قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کیلیے بھی درخواست دی تھی مگر ان کا نام شارٹ لسٹ نہیں ہو سکا۔