مسلم لیگ(ن) کے کارکن انتخابات کے موقع پر کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے ،جیت ن لیگ کی ہوگی : لیرونگ مسلم لیگ(ن)لاہور

لاہور : گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ(ن) لیبرونگ لاہور کے صدر ذوالفقار علی چوہدری،جنرل سیکرٹری رانا شہباز احمد خان ،سینئر نایب صدر رائوناصر علی خاں ،بابائے لیبرونگ ایم لطیف الرحمٰن پیرزادہ اور میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکر نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کے دن ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر ن لیگی کارکن دھاندلی کوروکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

کسی کوبھی کسی صورت دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے ۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی ،صوبوں اور مرکز میں ہماری حکومتیں قائم ہونگی جس کے بعد قیادت کی ذمہ داری ہوگی کے جلد ازجلد ملک وقوم کو درپیش مسائل جن میں سرفرست بے روزگاری ،بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ ،دہشتگردی اور دیگر کو حل کرکے جمہوریت کو مضبوط کریں۔

رانا شہباز احمد خان نے کہا کہ عوام مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کریں اللہ تعالیٰ نے چاہا تو عام آدمی کے مسائل اُس کی دہلیز پر حل کریں گے اور پاکستان میں اسلامی قوانین کو فروغ دے ملک کواسلامی ، فلاحی ریاست بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر رائوناصر علی خاں نے میئو نے میاں برادران کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن)میاں برادران کی قیادت میں ملک کو بہت جلد ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا کردی گی۔