لاہور،دو گروپوں میں فائرنگ،دو افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے

Lahore Firing

Lahore Firing

لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص موقعہ پر جاں بحق جبکہ زخمی ہونے والے کو مخالفین نے جناح ہسپتال میں گھس کر فائرنگ کر کے مار ڈالا،واقعہ کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نیاحتجاجا کام بند کر دیا۔

شاہ پور کانجراں کیعلاقے میں مرتضی اور شہزاد گروپ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس میں مرتضی موقعہ پر ہی مارا گیا جبکہ شہزاد کو اس کے ساتھی زخمی حالت میں جناح ہسپتال لے گئے جہاں ایمرجنسی میں اسے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی تھی۔

کہ مخالف پارٹی نے ایمرجنسی پر داھاوا بول دیا اور شہزاد کو فائرنگ کر کے مار ڈالا ہسپتال انتظامیہ نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔فائرنگ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقعہ سے فرار ہو گئے جبکہ جناح ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے احتجاجا کام بند کر دیا۔