مسلمانوں پر ظلم کیوں دکھایا، میانمار میں ‘ٹائم’ پر پابندی

Myanmar

Myanmar

میانمار (جیوڈیسک) کی حکومت نے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام اجاگر کرنے پر امریکی جریدے پر پابندی لگا دی۔ میانمار میں جاری مسلمانوں کے قتل عام پر شائع ہونے والا فیچر میانمار کی حکومت کو پسند نا آیا جس میں مسلمانوں کے قتل عام میں بدھ بھکشوئوں کو ملوث بتایا گیا ہے۔

اور اس نے لگا دی امریکی جریدے پر پابندی۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق جریدے میں شائع ہونے والے فیچر سے ملک میں فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ گزشتہ سال مسلمانوں پر شروع ہونے والے تشدد کے واقعات میں اب تک بیس ہزار سے زیادہ مسلمان جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔