بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 8 افراد ہلاک

India Helicopter

India Helicopter

اترا کھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹرحادثے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کرنے میں مصروف تھا کہ خراب موسم کے باعث گوری کھنڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر میں ائیر فورس کے پانچ اہلکار بھی سوار تھے بھارتی حکام نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔