مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 21/7/2014

مصطفی آباد/للیانی: رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کو بلیک میلر پپو نلکا اور جعلی ایل ایچ او سلمٰی ناز سے نجات دلائی جائے، اس نے عرسہ پانچ سال سے محکمہ ہیلتھ کے گندے انڈوں کے ذریعے رورل ہیلتھ سنٹر کے ماحول کو خراب کیا ہوا ہے، محمد احمد عرف پپو نلکا نے غیر قانونی طور پر ہسپتال کے اندرملازمین کے کواٹروں پر براجمان تھا اور ڈاکٹر شاہد نذیر ڈار کے دور میں راب اور جوئے کے اڈے کھول رکھے تھے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر شاہد نذر ڈار کو وکلاء کے پر زور احتجاج اور چھترول کے بعد ضلع بدر کیا گیا تھا، اس کے بعد محمد احمد عرف پپونلکانے جعلی ایل ایچ وی سلمیٰ ناز کے ذریعے ہسپتال میں کاروبار کو خوب چمکایا مصطفی آباد کے کوارٹروں میں اور ہسپتال کے لیبر روم میں عورتوں کی غیر اخلاقی تصاویر اور موویاں بنا کر ہسپتال پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، ان خیالات کا ااظہار وحید خاں ایڈووکیٹ،سلیم شہزاد ایڈووکیٹ،زاھد شفیع ایڈووکیٹ، نوید شفیع ایڈووکیٹ، عمران علی ایڈووکیٹ، خالد محمود ایڈووکیٹ، عمران حسن ایڈووکیٹ، افضل شاہ بخاری ایڈووکیٹ، انا سہیل سلہری ایڈووکیٹ ودیگر وکلاء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ قصور کی محنتی اور ایماندار سنیئر ترین لیڈی ڈاکٹر ثمرہ خرم نے ہسپتال میں غیر اخلاقی کاروبار کو روکا، جس پر محمد احمد عرف پپو نلکااور جعلی ایل ایچ وی غصے میں آ گئی عدالت عالیہ کو گمراہ کرکے اغواء کا مقدمہ درج کروانے کی ناکام کوشش کی گئی، ایل ایچ وی سلمیٰ ناز کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جس پر اس نے مختلف عدالتوں کو گمراہ کرکے آرڈر حاصل کئے، ڈاکٹر ثمرہ خرم ایک محنتی اور یماندار آفیسر ہے جس نے ہسپتال کے ماحول کو ساز گار بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ، جس کی وجہ سے سیکرٹری ہیلتھ خواجہ سلمان، ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری اپنے اپنے دوروں کے موقع پر ہسپتال کے بہترین انظامات پر انہیں شاباش دے چکے ہیں ۔ جبکہ محمد احمد عرف پپو نلکاکی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری نے محمد احمد عرف پپو نلکا کا رورل ہیلتھ مصطفی آباد میں داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے پابندی کے باوجود محمد احمد عرف پپو نلکا تا حال ہسپتال کے کاموں میں مداخلت کر رہا ہے، وکلاء کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور،جسٹس شجاعت علی خاں لاہور ہائیکورٹ، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز، ڈی سی او قصور سید جاوید اقبال بخاری و ای ڈی او ہیلتھ قصور سے اپیل کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کو محمد احمد عرف پپو نلکا اور جعلی ایل ایچ وی سلمیٰ ناز سے نجات دلائی جائے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد میں لاغر و بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ عروج پر، قصاب ونٹری ڈاکٹر وں کی ملی بھگت سے عرصہ داراز سے گھروں میں ہی بیمار اور لاغر جانور ذبح کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب ڈ ی سی او قصور سے فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے قصاب عرصہ داراز سے ونٹری ڈاکٹر کی ملی بھگت سے بیمار و لاغر جانور گھروں میں ذبح کر رہے ہیں اور شہریوں کو پانی ملا گوشت فروخت کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیمار و لاغر اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور محکمہ کے ملوث ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)صحافیوں کی طرح وکلاء کو بھی ایئر لائنز اور دیگر بڑی گاڑیوں کے کرایو ں میں رعائت ملنی چاہیے۔ 30سالہ وکالت میں سنیئر ز اور جونیئر ز وکلاء کو مسائل میں دیکھا اب انہیں مسائل سے نکالنے کے لئے عملی طور پر میدانِ عمل میں نکل پڑا ہوں ۔سپریم کورٹ کے 70سالہ وکلاء کو مشائرہ مِل سکتا ہے تو لوئر عدالتوں کے وکلاء کو کیوں نہیں۔ان خیا لات کا اظہارضلع قصور سیٹ پر امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل میاں محمود احمد قصوری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت آزاد عدلیہ کی قرضدار ہے اور عدلیہ کا آزاد عدلیہ تک کا سفر وکلاء کی قربانیوںسے مزین ہے مگر بدقسمتی سے آج کے وکلاء مختلف مسائل کا شکار ہیں سپریم کورٹ کے وکلاء کو توماہانہ مشائرہ مِل جاتا ہے مگر ماتحت عدلیہ کے ضعیف العمر وکلاء مسائل کا شکار ہیں انہیں بھی ماہانہ مشائرہ ملنا چاہیے انکے بچوںکے لئے شادی فنڈ اور تعلیم کی سہولیات میسر ہونی چاہیے اسی طرح جونیئر وکلاء کو مالی مشکلات کا سامنا ہے انہیں بلا سود قرضے ملنے چاہیں تاکہ وہ اپنی وکالت کے ابتدائی ایام میں بہتر طریقہ سے اپنی زندگی کی سہولیات حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شعبہ وکالت میں 30سال کا عرصہ گزر چکا اس عرصہ میں انہوں نے وکلاء کو مسائل میں الجھے ہوئے دیکھا تو ان کا دل خون کے آنسو روتا رہا انہوں نے قبل ازیں بھی بحیثیت سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اپنی زمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں اور اب ممبر پنجاب بار کونسل منتخب ہوکر وہ وکلاء کے تمام مسائل کو حل کرواکر روحانی سکون کا طلب گار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انہیں سویرا گروپ آف لائرز کے ساتھ ساتھ طاہر چوہدری سابق ممبر پنجاب بار کونسل،سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن ملک خالد عمر، سردار محمد شریف سوہڈل ،سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن قصور افتخار چوہان، عاشق حسین بھٹی ودیگر وکلاء اور وکلاء گروپس کی حمائت حاصل ہے۔

Photo lalyani

Photo lalyani