مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 26/11/2013

کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے انشاء اللہ 30جنوری کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلو ع ہو گا ۔ ہم سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہیں اسی لیے میدان سیاست میں آئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری عبدالرزاق سندھو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ حلقہ کے مضبوط دھڑوں کی حمایت حاصل ہے اور کامیابی یقینی ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد حلقہ میں سٹریٹ لائٹ ،کنکریٹ ،گلیاں سیوریج کا بہتر انتظام اولین ترجیحات میں ہیں۔حلقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میدان سیاست میں آیا ہوںسابقہ ادوار میں منتخب ہونے والے نمائندوں نے حلقہ کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں جبکہ میرے داد نے کامیابی حاصل کرکے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے علاقہ میں میثال قائم کر دی تھی۔ کامیابی حاصل کرکے باپ داد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواربلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین تعمیروترقی کی سوچ لیکر ملک وقوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں جنکے انقلابی اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہارجزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور و امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل 35لکھنیکے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی وخوشحالی کی منزل قریب ہے سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک وقوم کو شدید مسائل میں مبتلا کردیا تھا، 14سالوں کا گندہ چند ماہ میں ختم نہیں ہو سکتا موجودہ حکومت کی پانچ ماہ کی انتھک کاوشوں کے بعد بجلی بحران پر قابو پالیا گیا ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ونین کونسل آبراہیم آباد مسائل کا گڑھ بن چکا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)یونین کونسل آبراہیم آباد مسائل کا گڑھ بن چکا، بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا چاہتا ہوں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد شہباز خاں ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام کی بے خدمت میری زندگی کا مقصد ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔بلدیاتی الیکشن لڑنے کا مقصدعوامی خدمت اور علاقہ کی تعمیر وترقی ہے اہل حلقہ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے نامزد کیا ہے اور اب میں بھی ان کو مایوس نہیں کرونگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواربلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین تعمیروترقی کی سوچ لیکر ملک وقوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں جنکے انقلابی اقدامات کے ثمرات بہت جلد عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت وطن عزیز سے دہشت گردی اور ڈرون حملوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔ہفتہ اور اتوار کو نیٹو سپلائی نہیں ہو تی نہ جانے تحریک انصاف کونسی نیٹو سپلائی کو روک رہی تھی۔