گنج شہدا مصطفی آباد میں 55 شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) گنج شہدا مصطفی آباد میں 55 شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام، پاک فوج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی،بچوں کے تقریری مقابلے، ضلعی انتظامیہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تفصیلات کے مطابق جنگ ستمبر1965میں کھیم کرن کے محاذ پر جام شہادت نوش کرنے والے مصطفی آباد میں دن 55شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس مین افواج پاکستان کے چاک و چوبند دستوں نے پریڈ کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی ، شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف سکولوں کے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کا اہتمام بھی کیا گیا، تقریب میں رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175 مزمل مسعود بھٹی، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور سردار فاخر علی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رینیو قصور عابد بھٹی، اے سی قصور انعم زید، سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق، میاں شفیق احمد، رانا شہزاد، حاجی امجد علی رحمانی، محمد یونس رحمانی، حفیظ اللہ ذیلدار، غلام مصطفی رحمانی، محمد طاہر میو کواڈینیٹر حلقہ پی پی 175تحریک انصاف ، شفقت باری، ملک اقبال، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ، رانا توقیر احمد، ارشد علی شامی الیاس ملک، ناصر سندھو،کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 175مسز مزمل مسعود بھٹی نے کہا کہ مصطفی آباد واحد مقام ہے جہاں پر جنگ ستمبر 1965کے 55شہدا دفن ہیں، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج اگر ہم سکون کی نیند سوتے ہیں اس کی وجہ افواج پاکستان ہے،کشمیر ہماری شہہ رنگ ہے ہم اپنی شہہ رگ کو بچانے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ہم 1965کے شہدا کو خراج تحسین کرتے ہیں، کشمیر پرہونے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کشمیر کیلئے جانی اور مالی قربانی دی ہے، اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ شہادتیں جماعت اسلامی کے ماتھے کا جھومر ہیں، نہ جماعت اسلامی پہلے کبھی جہاد اورپاکستان کے دفاع سے کبھی غافل نہیں رہی اور نہ آئندہ رہے گی، ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب مولانا جاوید قصوری نے امیدوار حلقہ پی پی 175جماعت اسلامی شیخ خرم امین کے ہمراہ گنج شہدا مصطفی آباد میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 1965والے جذبے کی ضرورت ہے، ہمیں چاہئے کہ جس طرح ہماری فوج پاکستانی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے، ہمیں بھی اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے کیلئے فوج کا ساتھ بھر پور ساتھ دینا چاہئے، بھارت کشمیریوں پر جتنے مرضی مظالم کر لے وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتی، ہماری حکومت احتجاج کی بجائے اقدامات کرے کیونکہ حکومتیں احتجاج نہیں بلکہ اقدامات کیا کرتی ہیں، قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھر پور احتجاج کر رہی ہے، اور حکومت سے اقدامات کی توقع کرتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے مظالم ہی انڈیا کی بربادی اور کشمیرکی آزادی کا سبب بنیں گے، پاکستان قیامت تک کیلئے قائم رہنے کیلئے بنا ہے، کشمیری آزادی کے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں، کشمیری ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں وہ اس وقت اپنے فوت شدگان کو اپنے گھروں میں دفن کرنے پر مجبور ہیں، انڈیا کے غنڈے گھروں میں جاکر کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اہل کشمیر کی آزادی کے دن قریب ہیں، پاکستانی عوام اور فوج ان کے ساتھ ہے، ہم آخری گولی اور آخری سانس تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
03007575126