شاہدہ پروین کیانی کی قیادت میں وفد کا DIG ایسٹ عامر فاروقی سے ملاقات

Pakistan Sports welfare Association

Pakistan Sports welfare Association

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شہر میں قیام امن اور کرائمز کے خاتمے اور اعلیٰ کارکردگی پر سندھ پولیس کی جانب سے DIGپولیس ایسٹ عامر احمد فاروقی کو سندھ پولیس قائد اعظم میڈل ملنے پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی کی قیادت میں کھیلوں سے وابستہ شخصیات کا عامر فاروقی سے اُن کے دفتر میں ملاقات اعلیٰ اعزاز سے نوازے جانے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر SSPکورنگی سید علی رضا اور SSPانوسٹی گیشن کیپٹن حیدر رضا بھی موجود تھے۔

وفد میں PSWAکے سیکریٹری جنرل غلام محمد خان ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد سلیم خمیسانی ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور لیگل ایڈوائزر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ شامل تھے ۔شاہدہ پروین نے کہاکہ عامر فاروقی ایک نہایت محنتی اور قابل پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ کھیلوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والی شہر کی نمایاں شخصیت ہیں انہوںنے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے سے منفی سرگرمیوں کے خاتمہ اور بذریعہ کھیل امن کو یقینی بنا نے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے رہے ہیں شاہدہ پروین کیانی کہاکہ پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن DIGایسٹ عامر فاروقی کے اعزاز میں 14ستمبر کو شہریان کراچی کی جانب سے استقبالیہ دے رہی ہے جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شالوانی ہونگے استقبالیہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کرینگے۔
جاری کردہ :۔ سیکریٹری اطلاعات