مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/12/2014

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) علم اور ہنر کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن نہیں، بہترین اور معیاری تعلیم سے آراستہ ہو کرہی طالب علم ملک وقوم کے معمار بن جاتے ہیں،ایم پی اے ندیم سیٹھی میں حلقہ میں سکولوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جو ان کی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہم آئندہ بھی حلقہ کی فلاح و بہبود ، تعلیم اور صحت کی سہالیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ندیم سیٹھی کے بڑے بھائی محمد حسین سیٹھی نے بستی بیواں کی چار دیواری کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابقہ نائب ناظم چوہدری نور احمد میئو، اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مصطفی آباد ثاقب رفیق و اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین نا معلوم ڈاکوئوں صبح نو بجے وڈانہ کے قریب 125موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار، تفصیلات کے مطابق نئی بستی بیڈیاں کا رئشی عطااللہ قصور سے لاہور کی طرف جا رہا تھا کہ وڈانہ کے قریب صبح 9بجے تین نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 125موٹرسائیکل نمبرLEO9590 نقدی 7ہزار روپے، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو منشیات فروش و 8جواری گرفتار، 520گرام چرس14لیٹر شراب دائو پر لگی رقم 4430روپے بر آمد، تفصیلات کیمطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کے حکم پر عنایت علی اے ایس آئی نے قبرستان شہدا میں چرس فروخت کرنے والے قمر عباس قریشی کے قبضہ سے 520گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، سرہالی روڈ پر شراب فروخت کرنے والے محمد الیاس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 14لیٹر شراب بر آمد کر لی،محمد اختر ایس آئی نے محلہ باغیچی میں شارع عام پر بذریعہ تاش جواء کھیلنے والے محمد وقاص، علی رضا، منظور علی، لیاقت علی، علی عمران،عدیل نصیر، علی حسین اور مدثر الرحمن کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائو پر لگی رقم4430روپے بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پانچ لاکھ مالیتی کی چار بھینسیں چوری کرنے والے چوروں کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ستوکی کے رہائشی محمد اسلم کی حویلی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کی بھینس چوری کرنے والے منظور، محمد ریاض دو کس نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج، دفتوہ کے رہائشی محمد سرور جٹ کی حویلی میں نقب لگا کر ایک لاکھ مالیت کی بھینس چوری کرنے والے محمد اسحاق بھٹی، ذوالفقار اور افتخار کے خلاف مقدمہ درج،وڈانہ میں نعیم اختر کی حویلی سے ڈھائی لاکھ مالیت کی بھینسیں چوری کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج،پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے ملزمان کی تلاش جاری،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)معروف زمیندار ماسٹر رحیم خاں انتقال کر گئے،ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما جیون سنگھ کے بڑے زمیندار حاجی صغیر احمد کے والد ماسٹر حاجی رحیم خاں انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان جیون سنگھ والا میں سپرد خاک۔

Ijaz Ahmad Meeting

Ijaz Ahmad Meeting