مظفر گڑھ : مسافر وین میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ سے کوٹ ادو جانے والی مسافر وین میں چوک قریشی کے قریب آگ لگ گئی۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کئی مسافروں نے وین سے کود کر جان بچائی۔ تاہم 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو عملے نے وین میں لگی آگ بجھادی ہے، اب تک وین سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ہلاکتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔