مظفرگڑھ: رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) تحصیل جتوئی کے نواحی موضع وڈو والا کی نوشین دختر احمد بخش جتوئی کے رشتہ کے تنازعہ پر ان کے عزیزوں کے دو گروپوں میں اس وقت فائرنگ کا تبادلہ ہو جب وہ اسی مقدمہ کے سلسلہ میں سول کورٹ جتوئی سے پیشی سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہے تھے۔

فائرنگ سے موقع پر دو افراد اعجاز اور اکبر موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ جتوئی نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اور مقتولین کو تحسیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جتوئی منتقل کر دیا۔

حالت غیر ہونے پر دو زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔