میانمار میں آگ لگنے سے200 گھرجل کر تباہ

Myanmar House

Myanmar House

میانمار(جیوڈیسک)میانمار کے شہر منڈیلے میں آگ لگنے سے دو سو سے زائد گھر جل کر تباہ ہو گئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جل کرراکھ ہونے والے زیادہ تر گھر لکڑی اور بانسوں سے بنائے گئے تھے۔

آگ پر تین گھنٹوں سے زائد کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔