مائرز کالج چکوال کا 2013ء کا او۔لیول اور اے ۔لیول کا نتیجہ حسب سابق شاندار رہا

چکوال : مائرز کالج چکوال کا 2013ء کا او۔لیول اور اے ۔لیول کا نتیجہ حسب سابق شاندار رہا۔ اے لیول سال اول کے امتحا ن میں ٹاپ تین طلباء نے تمام مضامین اے گریڈ میں پاس کرکے نمایاں۔اے لیول سال اول کے امتحان میں سردار محمد تراب علی خان،سید امیر حمزہ اور زید گل نے تمام مضامین میں اے گریڈ حاصل کئے۔

یہ ثابت کر دیا کہ او۔لیول کے ساتھ ساتھ مائرز کالج چکوال کا اے لیول کا نتیجہ بھی بہترسے بہترین کی جانب گامزن ہے او۔لیول میں حفصہ عابد نے آٹھ مضامین میں اے گریڈ حاصل کئے اور ساتھ ہی چھ مضامین میں ڈسٹنگشن بھی حاصل کی جبکہ حنا بتول ، حاجرہ ناصر اور حارث احمد نے سات مضامین میں اے گریڈ حاصل کئے۔

ان کے علاوہ حارث شہروز خان نے چھ مضامین میں اے گریڈ حاصل کئے مائرز کالج چکوال کے نتیجہ کی سب سے بڑی خوبی یہ رہی کہ جماعت کی اوسط 80 فیصد( بی گریڈ) سے زیادہ رہی اور نتیجہ سو فیصد رہا۔