میٹروبس منصوبہ پاکستان اورترکی کی لازوال دوستی کی اعلی مثال ہے ، شہباز شریف

Metro Bus Opning Shahbaz Sharif

Metro Bus Opning Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے میٹروبس سسٹم کے افتتاح کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہاہے کہ میٹروبس منصوبہ خالصتاعام آدمی کیلیے بنایاگیا ہے،اللہ نے موقع دیا تو میٹروبس جیسے منصوبے دیگر بڑے شہروں میں بھی شروع کیے جائیں گے میٹرو بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ میٹروبس منصوبہ 11ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاگیا۔

جس پر25 ہزار سے زائد مزدوروں نے دن رات کام کیا۔ وزیراعلی پنجاب کاکہناتھا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے خوشیوں اور مسرت کا دن ہے ، اللہ نے موقع دیا تو میٹروبس جیسے منصوبے دیگربڑے شہروں میں بھی شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس منصوبہ پاکستان اورترکی کی لازوال دوستی کی اعلی مثال ہے۔ لاہور میں میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب جاری ہے ،تقریب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،نواز شریف کے ساتھ ترکی کے نائب وزیراعظم ،بھارتی ہائی کمشنرسمیت 50سے زائد ممالک کے وفود اور سیاسی رہ نماشریک ہیں۔

لاہورکونئی پہچان دینے والامیٹروبس کامنفرد منصوبہ صرف10 ماہ میں مکمل کیا گیاہے،،بس کے 27 کلو میٹر لمبے ٹریک کو خوبصورتی کے ساتھ سجایاگیاہے،پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے فیروزپور روڈ کو پھولوں اور آرائشی پودوں کیساتھ سجا دیا ،پل کے نیچے اورسڑک کے اطراف کیاریوں میں اگے پھول تروتازگی کے ساتھ لاہور کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں، نواز شریف،شہباز شریف مہمانوں کے ساتھ جس بس میں بیٹھ کر ٹریک پر پہلا سفر کریں گیاسے بھی انتہائی خوب صورتی سے سجایا گیا ہے۔

دولہا کی گاڑی کی طرح سجی اس بس کے ساتھ دیگر میٹروبسیں بھی ٹریک پر چلیں گی،میٹروبس گجومتہ سے شاہدرہ تک کا27کلومیٹرکا فاصلہ55 منٹ میں طے کرینگی،اس سے پہلے یہ فاصلہ2گھنٹے سے زائدوقت میں طے ہوتاتھا،بس میں خواتین اور معذوروں کے لیے مخصوص نشستیں ہونگی۔ بوڑھوں،خواتین،بچوں کیلئے الیکٹرانک سیڑھیاں بھی لگائی گئی ہیں۔تقریب میں شریک سیاسی رہنماوں میں جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ، فرید پراچہ ، جے یو آئی ف کے عبدالغفور حیدری اور دیگر شامل ہیں۔