پشاور : بڈھ بیر میں دھماکے سے ایک مزار کو نقصان

Peshawar

Peshawar

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دھماکے سے ایک مزار کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا بڈھ بیر میں اخوان سلاق بابا کے مزار پر ہوا۔

دھماکا خیز مواد مزار کی دیوار کے ساتھ نصب کیاگیا تھا جس کے پھٹنے سے دیوار کو نقصان پہنچا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری مزار پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔