این اے 239سے قادرخان مندوخیل کو الاٹ کیا گیا شیر کا نشان واپس

Election Commission

Election Commission

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 239 کے ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیا کی درخواست پر قادر خان مندوخیل کو الاٹ کیا گیا شیر کا نشان واپس لے لیا۔ قادر خان مندوخیل نے وقت گزرنے کے بعد ٹکٹ جمع کروایا جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرلیا تھا۔

جس پر مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری سلیم ضیا نے ریٹرننگ آفیسر کو ٹکٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں سلیم ضیا نے موقف اختیار کیا تھا کہ قادر خان مندوخیل این اے 239 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نہیں، ان کا ٹکٹ جعلی ہے منسوخ کیا جائے۔

جس پر رینٹرننگ افیسر نے قادرخان مندوخیل کا ٹکٹ منسوخ کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ قادر خان مندوخیل آزاد امیدوار کی حیثیت سے گائے کے نشان پر الیکشن لڑسکتے ہیں۔دوسری جانب قادر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ انھیں پارٹی ٹکٹ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جاری کیا۔

وہ سلیم ضیا اور ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ریٹرننگ افسر نے قادر خان مندوخیل کے ٹکٹ کی تصدیق کے لئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کو خط بھیجا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔