این اے 250،43 پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کل ہو گی،تیاریاں مکمل

Polling Stations

Polling Stations

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے حلقہ این اے 250 کے43پولنگ اسٹیشنز پر کل پولنگ کیلئے ایک لاکھ 75ہزار بیلٹ پیپرز اوردیگر سامان آج شام تک پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے لیے بیلٹ پیپرز کا رنگ بدل دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کے لیے فوج تعینات ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 250کے 43پولنگ اسٹیشنز میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان کی ترسیل جاری ہے جو آج مکمل ہو جائے گی۔ این اے 250میں پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے خصوصی انتظامات سامنے آئے ہیں، انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کے رنگ بدل دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کیلئے سفید اور صوبائی اسمبلی کیلئے سبز بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے بعداین اے 250کے 43پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کیلئے فوج تعینات ہو گی۔