این اے 250 کے 43 اسٹیشنز پر پولنگ مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری

Counting Votes

Counting Votes

کراچی(جیوڈیسک )کراچی میں این اے 250 کے43پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اورووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ پولنگ صبح 8بجے سے شام5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے حکام پولنگ کی نگرانی کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر138 اور 178 ان پولنگ اسٹیشن میں شامل ہی نہیں جہاں دوبارہ پولنگ ہورہی ہے۔

کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر گیارہ مئی جیسارش دیکھنے میں نہیں آیا۔پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس،رینجرز اور فوج تعینات ہے۔ پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

مخصوص اسٹیشنز پر پولنگ کے فیصلے کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ، پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین نے پولنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس حلقے کی صوبائی نشستوں پی ایس 112 اور پی ایس 113 کے لیے بھی ان ہی پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹ کاسٹ کیے گئے۔