غیرحتمی، غیرسرکاری نتائج، این اے 250 سے پی ٹی آئی کے عارف علوی کامیاب

Arif Alvi

Arif Alvi

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے حلقہ این اے 250 کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی جیت گئے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی دونوں سیٹیں بھی تحریکِ انصاف نے جیت لیں۔ این اے 250 کے تمام 180 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے پورے حلقے سے 77 ہزار 6سو 59 ووٹ حاصل کیے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی خوش بخش شجاعت دوسرے نمبر پر رہیں جنہوں نے 30 ہزار 3 سو 65ووٹ حاصل کیے۔جماعتِ اسلامی کے نعمت اللہ خان نے 11 ہزار 6 سو 89 ووٹ حاصل کئے۔ پی ایس 112 سے پاکستان تحریک انصاف کے خرم شیر زمان 33 ہزار 5 سو 60 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے حافظ محمد سہیل 22 ہزار 9 سو 73 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر آئے۔ پی ایس 113 سے پاکستان تحریک انصاف کے ثمر علی خان 38 ہزار 2 سو 47 ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے سلیم ضیا نے 11753 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 11 مئی کو انتخابی بے ضابطگیوں کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے کے 180 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز پر کل ری پولنگ کرائی تھی۔ متحدہ قومی موومنٹ، پیپلزپارٹی، جماعتِ اسلامی اور مجلسِ وحدت المسلمین نے کل کی پولنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔