ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں : مولانا فضل الرحمان

Maulana Fazlur Rehman

Maulana Fazlur Rehman

اسلام آباد (جیودیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں، رویے کی شکایت تھی۔ ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نظریاتی طور پر نون لیگ کے قریب اور رویوں کی وجہ سے دور تھے رویے کی شکایت کا یہ مقصد نہیں کہ ہم اتحاد ختم کرنا چاہتے ہیں۔

جے یو آئی حکومتی بنچ کا حصہ ہے مناسب وقت پر کابینہ میں شمولیت کے لئے اپنے نام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے جن ترجیحات پر معاہدہ ہوا ہے انہیں عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں جے یو آئی کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔