ن لیگ کی پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے: عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا پشتون علاقوں میں آپریشن سے متعلق بیان پارٹی لائن سے ہٹ کر ہے۔

ایسی بات جس سے عوام میں انتشار پھیلے مسلم لیگ ن کی لائن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور اور پالیسی قوم کو متحد اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے۔

رانا ثناء اللہ کی سرزنش سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عابد شیر علی نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف بات کرنیوالے ہر شخص کی سرزنش ہوتی ہے۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزارتوں کے قلمدان سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی یہ معاملہ تاحال زیر بحث نہیں آیا اس حوالے سے گردش کرنیوالی افواہیں لوگوں کی ذاتی خواہشات ہو سکتی ہیں۔