نواز شریف آگے آئیں اور مذاکرات کا آپشن استعمال کریں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بزدل کہنے والے لوگ چاہتے ہیں کہ ملک کو دوبارہ جنگ میں دھکیل دیا جائے لیکن دانش مندی کا تقاضہ ہے کہ امن کو موقع دینا چاہیے، پشاور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک ہفتے میں 3 دھماکے ہوئے، طالبان نے تمام دھماکوں کی تردید کردی ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ اگرطالبان نے حملہ نہیں کیا یہ دھماکے کس نے کئے۔ جو جنگ کرانا چاہتے ہیں وہ مذاکرات کرنیوالوں کو بزدلی کا طعنہ دے رہے ہیں،لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ فوجی کارروائی سے مسئلہ حل نہیں ہوا۔

اب مذاکرات سے حل نکالا جانا چا ہیئے۔ عمران خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ نوازشریف سے کہتا ہوں آگے آئیں اور مذاکرات کے آپشن کو استعمال کریں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا طالبان کا دفترہو تو مذاکرات آسان ہوجائیں گے۔