چیئرمین نیب کا تقرر: وزیر اعظم اور خورشید شاہ میں آج ملاقات ہو گی

Nawaz Sharif Khursheed Shah

Nawaz Sharif Khursheed Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی درمیان آج ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کے درمیان آج وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات ہو گی جس میں چیئرمین نیب کینام پرمشاورت کی جائے گی۔ وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کے لئے دو نئے نام تجویز کئے جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ بھی وزیراعظم کوایک یا دونئے نام دینگے۔ چیئرمین نیب کے لئے جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا اور جسٹس ریٹائرڈ رحمت جعفری کے نام واپس لئے جانے کا امکان ہے۔