نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کر لیا

 Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 26 مارچ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مراد علی شاہ کو طلبی کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل کیس میں اولڈ نیب ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پی پی پی آصف علی زرداری بھی بدھ کو منی لانڈرنگ کیس میں نیب راولپنڈی کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم ( سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔