نیب نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنس کی منظوری دیدی

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری دے دی ہے نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس چیرمین قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق ایم ڈی ای او بی آئی ظفر گوندل کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر قواعد کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام کے ساتھ اپنے داماد کو عالمی بینک میں ملازمت دلوانے کا بھی الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو نے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (او ای بی آئی) ظفر گوندل کے خلاف بھی ریفرنس منظور کیا ہے جس میں ان پر 238 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔