نیب ریفرنسز، سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد نہ کی گئی

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے پانچ نیب ریفرنسز سے بری کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے تمام درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بحث کے لیے 3 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پانچ نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ایس جی ایس، کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ارسس ٹریکٹرز اور پولو گراوٴنڈ ریفرنسز میں بریت کی درخواستیں جمع کرائیں جس کے باعث ان پر دو نیب ریفرنسز میں بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

عدالت نے آصف زرداری کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی جبکہ عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔