نجم سیٹھی کی تقرری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وضاحت طلب کر لی

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تقرری پر نجم سیٹھی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جواب طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ذرائع رپورٹس سے پتہ چلا کہ نجم سیٹھی کو قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر کر دیا گیا، عدالت میں جمع کرائے گئے پینل میں نجم سیٹھی کا نام شامل نہیں تھا، عدالت نے نجم سیٹھی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔