نانگا پربت سانحہ پاک چائنا تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی منظم سازش ہے، عمران چنگیزی

کراچی : دہشتگردی کے عفریت کا حجم بڑھتا جارہا ہے اور شہروں و دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے بعد اب دہشتگردانہ کا عفریت بازو و پنجے پھیلاتے ہوئے پہاڑوں اور ویرانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اگر دہشتگردی کے اس عفریت کو روکا اور اس کا وجود مٹایا نہیں گیا تو یہ پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دے گا اور ہمارا مخدوش مستقبل مکمل طور پر تباہ ہوجائے۔

نانگا پربت بیس کیمپ میں شدت پسندوں کے ہاتھوں غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت پر افسوس و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن ( این جی پی ایف) کے چیئرمین عمران چنگیزی چیئرمین سماجی ونگ محمد رئیس چیئرمین تعمیر نو ونگ ارشد انور چیئرمین ہیلتھ ونگ ڈاکٹر سکندر شیخ مطرب چیئرمین بزنس ونگ کاشف شیخ و دیگر نے کہا ہے کہ نانگا پربت کا واقعہ پاک چائنا تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کی سازش ہے۔

اگر حکومت نے و متعلقہ اداروں نے اس کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے میں روایتی تساہل سے کام لیا تو پاکستان اقوام عالم میں تنہا ہو کر دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہو گا اور پھر نہ تو عوام محفوظ ہوں گے نہ حکمران نہ اداروں کے سربراہان اور نہ ہی دہشتگروں کی حمایت و مذاکرات کی بات کرنے والے محفوظ رہ سکیں گے اسلئے مستقبل کی تباہی سے قبل مفادات و ذاتیات سے بالا تر ہو کر دہشتگردی سے نجات کا واضح لائحہ عمل طے کرکے دہشتگردی اور دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔