نارووال میں پرانی دشمنی پر 2 سگے بھائی اور بہن قتل

Narowal

Narowal

نارووال (جیوڈیسک) نارووال کے نواحی گاوں نور کوٹ فتح پور میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے 2 سگے بھائی اور ان کی بہن کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق مقتولین پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال ایک میلے میں ملزمان کے والد کو قتل کیا تھا جس کے بعد ان کے مابین دشمنی شروع ہو گئی۔

آج صبح ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو گولیوں سے بھون دیا اور فرار ہو گئے۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔