پشاور: پرانی دشمنی پر 2 افراد قتل

Peshawar Firing

Peshawar Firing

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) پشاور میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹیکسی میں سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ورسک روڈ پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیکسی پر فائرنگ کر دی جس سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت جہانزیب اور محمد عثمان کے ناموں سے ہوئی جو ریگی کے رہاشی تھے اور عدالت میں پیشی کے بعد ٹیکسی میں واپس گھر جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ٹیکسی کار کا ڈرائیور محفوظ رہا جب کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی تھی، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔