لندن (جیوڈیسک) پنجاب کے نامزد وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ انکی خواہش تھی کہ الطاف حسین وہ باتیں نہ کرتے جو انھوں نے کیں۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے نامزد وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان سے پوری قوم کو صدمہ پہنچا۔
لیکن انھوں نے بیان دینے کے فورا بعد جو وضاحت کی وہ سب کو مان لینی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کو عوام نے تاریخی مینڈیٹ دیا۔ غربت، توانائی بحران سمیت دیگر مسائل پیپلزپارٹی کی گزشتہ 5 سال کی کارکردگی کی وجہ سے ہیں۔ دن رات کام کرکے مسائل پر قابو پالیں گے۔