قوم شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لئے 11مئی کے عام انتخابات میں تیر کے نشان کو ووٹ دے،عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اسلامی دنیا کے ہیرو وزیر اعظم پاکستان قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،عظیم پورہ ،گلستان جوہر اور پہلوان گوٹھ میں عوامی اجتماعات ،قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی اور دعائیہ اجتماعات کا انعقاد،شاہ فیصل کالونی میں سلیم الدین انصاری کی رہائش گاہ ،گولڈن ٹائون میں سید امجد علی شاہ۔

عظیم پورہ میں عبداللہ سولنگی کی رہائش گاہ اور گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز کی رہائش گاہ منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹوکو اسلامی دنیا کا عظیم ہیرو قرار دیتے ہوئے کہاکہ بھٹو نے قائد اعظم کی پاکستان کو عظیم پاکستان بنایا رہنمائوں نے کہاکہ بھٹو ازم ہی پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کو اولیت دی گئی پاکستان کی خدمت اور عوام کی خوشحالی پاکستان پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے برسی کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 4اپریل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اس دن ایک عوام دشمن آمر نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما اسلامی دنیا کے ہیرو شہید زوالفقار علی بھٹو کو عوام سے جدا کردیا گیا۔

بھٹو شہید کو عوام سے جد ا کرنے والے یہ بھو ل گئے تھے کہ بھٹو صرف ایک شخص نہیں نظریہ تھا جو آج عوام کے دلوں میں زندہ تابندہ ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ عوام کے خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش بھٹو خاندان کے ہر فرد نے یہ ثابت کردیا کہ وہ کسی بھی ظالم اور جابر کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنی جان کو قربان کردینگے مگر عوامی حقوق اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار اور نظریات پر عمل کرکے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا یا جاسکتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 11مئی 2013ء کے عام انتخابات میں جمہوریت ،مفاہمت،اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔