پوری قوم محسن پاکستان کے احسانات کا بدلہ چکانے کے لیے 11مئی کو میزائل کے نشان پر مہر لگا کر حب الوطنی کا ثبوت دیں،روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے متحدہ دینی محاذ کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی ملاقات دونوںرہنمائوں نے الیکشن میں متفقہ طور پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کردیا چیئرمین تحریک تحفظ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایم ڈی ایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں سے پاکستان پر ملک دشمن قوتوں کا قبضہ ہے۔

جسکی وجہ سے ملک میں بے روزگاری ،لوڈ شیڈنگ ،غربت اور دہشت گردی جیسی لعنت قابو سے باہر ہورہی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں نے اپنی دولت ملک سے باہر جمع کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم کو الیکشن کی صورت میں اپنا مستقبل سنوارنے کا موقعہ دیا تو قوم ثابت کردے کہ وہ اب پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار تمام دینی جماعتوں کے ساتھ ملکر مختلف مقامات پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اب محب وطن پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمارے انتخابی نشان میزائل پر مہر لگا کر کامیاب کریں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی ایم کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس بات پر شکر ادا کرنا چاہیے کہ محسن پاکستان انکے درمیان موجود ہیں۔

انکی قیادت میں تمام دینی جماعتیں متحد ہیں اب وقت آچکا ہے کہ باقی سب محب وطن سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی اسی پلیٹ فارم پر محسن پاکستان کے شانہ بشانہ اکھٹی ہو جائیں تاکہ ملک دشمن قوتوں کا صفایا کیا جاسکے اس موقعہ پر تحریک تحفظ پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد باجوہ نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی 70جبکہ چاروں صوابائی حلقوں سے 133امیدوار مختلف سیٹوں پرمیزائل کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

جن کو مختلف دینی متحدہ دینی محاذ سمیت جماعت اسلامی کی مکمل حمایت حاصل ہے تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر رفیق غنچہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر NA-49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا اس الیکشن میں ملک دشمن قوتوں سے محب وطن پاکستانیوں کا مقابلہ ہوگا اور پاکستانی عوام اس الیکشن میں تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ثابت کردے گی۔

وہ اپنے آپ اور اپنے ملک کے ساتھ بہت زیادہ مخلص ہے تحریک تحفظ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے اس موقعہ پر کہا کہ اس الیکشن میں پاکستانی قوم کے پاس اپنے مستقبل کو سنوارنے کا اخری موقعہ ہے اور پوری قوم محسن پاکستان کے احسانات کا بدلہ چکانے کے لیے 11مئی کو میزائل کے نشان پر مہر لگا کر حب الوطنی کا ثبوت دیں۔