بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کو باسکٹ بال کھلاڑیوں کا خراج عقیدت

 Basketball Tournament

Basketball Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح یوم پیدائش کے موقع پر سندھ اسپورٹس حکومت سندھ کے تعاون سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ایک روزہ ” SSBکپ قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ “(آج) مورخہ 25 دسمبر 2019ء کو کھیلا جائیگا ،ساڑھے آٹھ بجے شپ منعقدہ اختتامی تقریب میں پاکستان آمریکن کلچرل سینٹر کے صدر سید مخدوم علی ریاض اورPACCکی پروجیکٹ ڈائریکٹر شحر زاد جمالی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے اور قائد آعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے تقریب میں شہر کراچی کی کھیلوں سے وابستہ ممتاز شخصیات بھی شرکت کریں گے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر