متحدہ کے نومنتخب ارکان اسمبلی کی شہدا کی قبروں پر حاضری

MQM Parliament Fateha

MQM Parliament Fateha

کراچی (جیوڈیسک) ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ایم کیو ایم کے نو منتخب اراکین نے الطا ف حسین کے والدین بھائی اور دیگر شہدا کی قبروں پر حاضری دی۔ ایم کیو ایم کے نومنتخب اراکین اسمبلی محمد علی راشد، عبدالروف صدیقی، محمد حسین اور ڈاکٹر ظفرکمالی نے پاپوش نگر قبرستان اور شہدا قبرستان کا دورہ کیا۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے والدین، بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین اور ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تمام حق پرست شہدا کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ ارکان اسمبلی یادگار شہدائے حق پر بھی گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی، تحریک کی کامیابی، سازشوں کے خاتمے، ملکی سلامتی، الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔