پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کے لیے تیار ہے۔ میاں محمد طارق

پیرمحل : یوم دفاع دراصل قوم کے اس عزم کا دو ٹوک اظہار ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن دوست ملک ہے ملک کو درپیش بیرونی اندرونی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم متحد اور منظم ہو کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کے لیے تیار ہے ان خیالات کا اظہار میاں محمد طارق کوٹلی والے مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل نے یوم دفاع کے موقع پرتاجران کے ہمراہ یک جہتی کے سلسلہ میں یوم دفاع چھ ستمبر کے موقع پر اظہار خیال میں کیا۔

انہوں نے کہا 48 سال قبل اسی دن ہمیں اپنی قومی خود مختاری اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے اپنے سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں اترنا پڑا تھا۔ دشمن کو زعم تھا کہ وہ اپنی عسکری طاقت اور جارحانہ حکمت عملی کے بل بوتے پرہماری پاک سرزمین پر اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہو جائے گالیکن جب اس کا سامنا پاک فوج کے جانبازوں اور سرفروشوں سے ہوا تو شکست اور ناکامی اس کا مقدر بن گئی۔ جنگ ستمبر میں ہماری مسلح افواج نے جس طرح داد شجاعت دیتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ انجام دیا وہ عسکری تاریخ کا انتہائی اہم حوالہ ہے آج پاکستانی قوم کا بچہ بوڑھا مرد جوان اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی سالمیت کے لیے اپنا تن من دھن وارنے کے لیے تیار ہے پاکستان میں اندرونی بیرونی جارحیت کے پیش نظر پاکستانی افواج کے شانہ بشانہ ہر حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانی قوم لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان کو حاصل کرسکتی ہے تو پاکستان کی بقاء کے لیے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا کوئی معانی نہیں رکھتا آج ہمارے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر ہیہماری مسلح افواج اور عوام ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر ہم ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک کے دفاع اور ہم اپنے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے آج سیاستدان تاجر دانشور ، ذرائع ابلاغ طالب علم خواتین مرد بوڑھے سبھی پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے افواج پاکستان کے ہمراہ قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہر ے قول اتحاد ،تنظیم اور یقین محکم کی عملی تصویر بنے دکھائی دیتے ہیں جو اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی قوم یک جا ہوجائے تو بڑی سے بڑی خلفشار اور جارحیت سے بھی بدرجہ اتم نمٹ سکتی ہے۔