با اختیار شہری حکومت کا قیام عمل میں لاکر شہر کو مسائل سے چھٹکارہ اور امن کا قیام یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہر قائد میں قیام امن اور عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے بااختیار شہری حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے آج بلدیاتی اداروں کو تختہ مشق بنا کر شہر کو کھنڈرات میں تبدیل اور عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ،بلدیاتی ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بناتے ہوئے عوام کے مسائل حل کریں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اپنے حلقے کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا معائنہ اور عوامی وفود سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام کو لاوارث نہ سمجھا جائے حق پرست قیادت اس شہر کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا جانتی ہے انہوں نے کہاکہ آج شہر کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے شہر میںڈینگی سمیت مہلک امراض پھوٹنے کا اندیشہ ہے اور حکمراں بلدیاتی اداروں کو ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر تباہ کر رہے ہیں۔

آج شہر کا کوئی پرسان حال نہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست قیادت نے شہر قائد اپنے دور میں مثالی ترقی دیکر یہاں بسنے والے عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور شہر کو ترقی یافتہ شہروں میں شامل کردیا تھا مگر آج شہر کے عوام اپنے روز مرہ بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شدید اذیت کا شکار ہیں صفائی و ستھرائی ،روشنی کی بحال اور نکاسی آب کے نظام کے نظام کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی ادروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا تے ہوئے علاقائی مسائل پر توجہ دیں۔