نیشنل بینک برانچز کا آڈٹ آئندہ ہفتے مکمل کرنے کی ہدایت

National Bank

National Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف بی آر نے تمام فیلڈ فارمشنز کو نیشنل بینک آف پاکستان کی ملک بھر میں قائم 1340 برانچز کا آڈٹ آئندہ ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایات کردی ہیں۔ ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ فیلڈ فارمشنز کو نیشنل بینک کا ود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ مکمل کرکے 10 مارچ تک رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی جو ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔

اس لیے ایف بی آر نے اب آڈٹ مکمل کرکے آئندہ ہفتے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیئرمین ایف بی آرنے تمام نمایاں بینکوں کا ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا ودہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تحت تمام ایل ٹی یوز اورآر ٹی اوزکو نیشنل بینک آف پاکستان کاود ہولڈنگ ٹیکس آڈٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔