ہم نے ملکی ترقیاتی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

 Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے کینال استنبول منصوبے کے ذیل میں سازلی دیرے پُل کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ۔ اس منصوبے کے ساتھ ہم نے ترکی کی ترقیاتی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، اپنے ملک و ملت کے لئے منصوبے مکمل کرنے کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

عوام کو کنال استنبول منصوبے کے بارے میں 27 اپریل 2011 کو آگاہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ” اس منصوبے کے لئے 11 مختلف یونیورسٹیوں سے 51 سائنس دانوں اور کُل 204 ماہرین نے فرائض ادا کئے ہیں۔ ماڈل کی تیاری میں 35 مختلف ممالک سے 3 ہزار 500 افراد نے کام کیا ہے۔ 304 مختلف جگہوں پر 17 ہزار میٹر پر ڈرلنگ کی گئی ، 268 جیوفیزک تحقیقات کی گئی ہیں۔ سائنسی کاموں کے ساتھ 5 متبادلات کے درمیان معقول ترین اور موئثر ترین لائن کا تعین کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 45 کلو میٹر طویل، 275 میٹر پیندے کی وسعت والی اور 20.75 میٹر گہری کنال استنبول پر 6 پُل تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استنبول سازلی دیرے پُل کا مرکزی کھُلا حصہ 440 میٹر کُل لمبائی 1618 میٹر اور پلیٹ فورم کی وسعت 46 میٹر ہے۔ پُل کے 196 میٹر لمبے ٹاوروں کو ڈائمنڈ جیومیٹری کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پُل کا باشاک شہر۔ باہچے شہر۔ خدم کھوئے حصہ مکمل ہونے پر ٹریفک آلودگی میں 32 ہزار 126 ٹن کمی آئے گی اور وقت میں 641.7 ملین ، پیٹرول میں 75.5 لیرا کی بچت ہو گی ۔ سالانہ بچت 717.2 ملین لیرا ہو گی۔