نیشنل گیمز : جمناسٹک کے مقابلوں میں پاکستان آرمی کے 8 طلائی تمغے

National Games

National Games

پاکستان (جیوڈیسک) نیشنل گیمز میں آرمی نے نیوی کو سوئمنگ کے متعدد مقابلوں میں شکست سے دوچار کیا۔ آرمی 47 طلائی تمغوں کے ساتھ قومی کھیل 2013 میں ناقابل شکست ہے۔ اسلام آباد نیشنل گیمز کے جمناسٹک کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے 8 طلائی تمغے حاصل کیے۔ پاکستان آرمی کے سوئمر نیشنل گیمز کے سوئمنگ کے مقابلوں میں دوسرے روز بھی نیوی پر حاوی رہے اور طلائی کے 19 تمغے اپنے نام کر لئے جبکہ پاکستان نیوی صرف 5 چاندی کے تمغے جیت سکی۔

پاکستان آرمی ہی نے سائیکلگ کے 72 کلومیٹر ٹیم ٹائم ٹرائل میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلوں میں پول والٹ ایونٹ میں پاکستان آرمی کی سدرہ بشیر نے طلائی کا تمغہ جیتا۔

نیشنل گیمز کبڈی ایونٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں نیوی کو شکست ہوئی۔ آرمی نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ پاکستان نیوی کے جوانوں نے غیرے کھائی اور روئنگ میں 6 طلائی تمغے اپنے نام کیے۔ سو میٹر، دوسو میٹر، چار سو میٹر، چور سو میٹر ریلے اور آٹھ سو میٹر مرد اور خواتین کی فیصلہ کن ریسز کل کھیلی جائیں گی۔