قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں جاری

National Hockey Team

National Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جمعرات سے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوں گے۔ دورہ آسٹریلیا اور ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 7 اکتوبر کو کیا جا ئے گا۔ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیدیم لاہور میں جاری ہے جہاں 9 کھلاڑی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

جونیئر ہاکی ٹیم کے 18 کھلاڑی بھی جمعرات سے کیمپ جوائن کرلیں گے۔ ایشین چمپئنز ٹرافی اور دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم کا اعلان 7 اکتوبر کو متوقع ہے۔ پاکستان ٹیم 17 اکتوبر سے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جس کے بعد جاپان میں ایشین چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لے گی۔