قومی اداروں کو منافع بخش بنائیں گے، شہبازشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ نون کے رہنما اورپنجاب کے سابق وزیر اعلی شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے،ریلوے ،اسٹیل ملز اوردیگر قومی اداروں کو ان کے پاوں پر کھڑا کر کے منافع بخش بنائیں گے۔

لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا قوم نے پرویز مشرف اور صدرزرداری کے ہاتھوں 13 برس زخم کھائے ، سابق حکومت کے دوران پی آئی اے،ریلوے ،اسٹیل ملز اور دیگر قومی اداروں کو تباہ کیاگیا۔

مسلم لیگ نون کی حکومت ان اداروں کو منافع بخش بنائے گی ۔ ان کا کہناتھاکہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مختلف کمیٹیاں دن رات غوروخوض کررہی ہیں۔