قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پولنگ 22 اگست کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں میں پولنگ ہو گی، 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، گیارہ سے 17 جولائی تک کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہو گی۔

22 جولائی تک اپیل داخل کی جا سکے گی اور 29 جولائی کو اپیلوں پر فیصلہ ہو گا، 30 جولائی کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گیاور 31 جولائی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

جب کہ پولنگ 22 اگست کو ہوگی۔جن نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا ان میں قومی اسمبلی کی 16،پنجاب اسمبلی کی 15،سندھ اسمبلی کی 4،بلوچستان کی 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی 4 نشستیں شامل ہیں۔