قومی سیکیورٹی کانفرنس، تاریخ کا اعلان اتفاق رائے سے کیا جائیگا، وزارت داخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 12 جولائی کی تاریخ ابھی مجوزہ ہے،قومی سیکیورٹی کانفرنس کی حتمی تاریخ کا تعین مشاورت اور سیاسی رہنماوں کی دستیابی کو دیکھ کر اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس کی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں ہوا۔

ابھی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کے لیے رابطہ کر رہے ہیں،رابطوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد وزیر داخلہ وزیر اعظم سے ممکنہ شیڈول پر مشاورت کریں گے، اعلامیے کے مطابق قومی سیکیورٹی کانفرنس کا شیڈول آج کسی بھی وقت کیا جائے سکتا ہے۔