قومی ٹیم رواں ماہ قطر میں ہونے والی چار ملکی والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی

اسلام آباد قومی ٹیم اگلے رواں قطر میں ہونے والی چار ملکی والی بال ٹورنامنٹ میں شرکت کریگی۔ قومی والی بال ٹیم کے کوچ مظہر حسین کے مطابق چار ملکی والی بال ٹورنامنٹ 19 سے 23 ستمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، جاپان، آسٹریلیا اور میزبان قطر کی ٹیم حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز تک اسلام آباذد میں لگایا جائیگا اور کیمپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ پاکستان والی بال ٹیم کا مصروف ترین مہینہ ہے۔

اس میں اس ایونٹ سے قبل قومی ٹیم دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کیلئے 9 ستمبر کو ایران روانہ ہوگی۔ کوالیفائنگ رائونڈ 11 سے 13 ستمبر تک ایران میں کھیلا جائے گا اسی طرح قومی ٹیم 26 سے 3 اکتوبر دبئی میں ہونے والی ایشین والی بال چیمپین شپ میں بھی حصہ لے گی۔